اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 40 ویں بٹالین کے 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ اروند نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ وہ حال ہی میں تامل ناڈو سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہوا تھا۔
ساتھی اہلکاروں نے اروند کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 104 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔
اس حساب سے اوسطا ہر ماہ قریبا 8 سے 9 بھارتی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کیا۔
/129
26 اگست 2019 - 07:29
News ID: 971698
مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور سختیوں کے باعث بھارتی فوجی بیزار ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے ایک اور فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔